کیا بلاول بھٹوزرداری کوگرفتار کرلیا جائیگا ؟ حفیظ اللہ نیازی نے بڑا دعویٰ کردیا

کیا بلاول بھٹوزرداری کوگرفتار کرلیا جائیگا ؟ حفیظ اللہ نیازی نے بڑا دعویٰ ...
کیا بلاول بھٹوزرداری کوگرفتار کرلیا جائیگا ؟ حفیظ اللہ نیازی نے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ جج نے بھی اللہ کوجان دیتی تھی ، اس لئے اس نے رانا ثناءاللہ کیس میں فیصلہ قانون کے مطابق کیا ، میرے خیال میں بلاول بھٹوزرداری کو گرفتار کرلیا جائے گالیکن ان کوگرفتار نہیں کیا جانا چاہئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ جج نے بھی اللہ کوجان دینی تھی ، اس لئے اس نے فیصلہ قانون کے مطابق دیاہے ، ریاست کا تیا پائنچہ ہوچکاہے ۔ مجھے لگتاہے کہ عمران خان ریاست سے بدلہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بشیر میمن سے کہا تھا کہ ان سب کیخلاف آرٹیکل 6لگانا چاہتا ہو ں جو میرے خلاف باتیں کرتے ہیں ، میرے اشارے پرچلودیکھو محمد بن سلمان کے اشارے پر سارانظام کیسے چلتا ہے ؟

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھاکہ میرے خیال میں بلاول بھٹوزرداری کو گرفتار کرلیا جائے لیکن ان کوگرفتار نہیں کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی سیاستدان کوگرفتار کیاجاتاہے تولوگ اس کے مزیدقریب ہوتے ہیں اورسیاستدان کو فائدہ پہنچتا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...