مسلم لیگ ن کا ویڈیو لنک پر ہنگامی اجلاس،شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو بڑا حکم جاری کر دیا

مسلم لیگ ن کا ویڈیو لنک پر ہنگامی اجلاس،شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور ...
مسلم لیگ ن کا ویڈیو لنک پر ہنگامی اجلاس،شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو بڑا حکم جاری کر دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا ہنگامی اجلاس،شہباز شریف نے ملک بھر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو  بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سالگرہ بھرپور جذبے سے منانے کے لیے تقاریب کا انعقاد کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں موجود  پاکستان مسلم لیگ  ن کے صدراور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت وڈیو لنک پر پارٹی مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں  خواجہ محمدآصف،سردار ایاز صادق،چوہدری برجیس طاہر،انجینئر خرم دستگیر خان،امیر مقام ،مریم اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، شزہ خواجہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہحکومت کی جانب سے سیاسی انتقامی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور حکمت عملی طے کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے25 دسمبر کو  ملک بھر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو اپنے علاقوں میں قائداعظم اور محمد نواز شریف کی سالگرہ بھرپور جذبے سے منانے کے لیے تقاریب کا انعقاد کرنے کی ہدایت کی جبکہ 30 دسمبر کو پارٹی کا یوم تاسیس ہر ضلع میں منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی وفاقی، صوبائی اور ضلعی تنظیمیں سیاسی سرگرمیاں بھرپور انداز سے جاری رکھیں ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہرانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں،الزامات کا ثبوت پیش کرنے میں ناکامی اور عدلیہ کے فیصلے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت اور سچائی کا اعتراف ہے،پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کے حوصلوں، نظریے سے وابستگی اورثابت قدمی پر فخر ہے،دعا ہے کہ ضمیر کے تمام قیدیوں کو بھی عدلیہ سے جلد ریلیف ملے گا۔شہباز شریف نے کہاکہ احسن اقبال کی گرفتاری افسوسناک ہے،سی پیک اورپاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کےلیےاحسن اقبال نے ایمانداری،دیانتداری اورقومی جذبے کے ساتھ قابل ستائش کام کیا،احسن اقبال جیسے قابل اور باصلاحیت افراد کی بے بنیاد مقدمات میں گرفتاری اچھی روایت نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہاوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کے حقوق کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹے گی، بدترین مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بدحالی اور قومی مفادات کے خلاف حکومتی اقدامات کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

مزید : قومی