’کابینہ میں کچھ لوگوں پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وزیر اعظم کو ان کا پتا ہے‘ عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہوش اڑا دینے والا انکشاف کردیا

’کابینہ میں کچھ لوگوں پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وزیر اعظم کو ان کا پتا ہے‘ ...
’کابینہ میں کچھ لوگوں پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وزیر اعظم کو ان کا پتا ہے‘ عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہوش اڑا دینے والا انکشاف کردیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ کابینہ میں بعض لوگوں پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وزیر اعظم کو ان کا پتا ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے، کابینہ میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جن پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وزیر اعظم کو ان کا پتا ہے، عمران خان اکیلا کچھ نہیں کرسکتا جب تک ارد گرد کے لوگ ٹھیک نہ ہوں ، اچھے وزیر اور مشیر ہوں تو کام بہت اچھا چل سکتا ہے۔

انہوں نے غیر منتخب مشیروں اور معاونین خصوصی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر لوگوں کو لا کر مشیر اور وزیر بنا دیا گیا ہے، اگر پارلیمنٹ میں موجود لوگوں کو یہ عہدے دیے جاتے تو بہتری آتی۔

مزید : قومی