رانا ثناءاللہ کو ضمانت کن وجوہات کی بناءپر ملی ؟صداقت عباسی نے بتا دیا

رانا ثناءاللہ کو ضمانت کن وجوہات کی بناءپر ملی ؟صداقت عباسی نے بتا دیا
رانا ثناءاللہ کو ضمانت کن وجوہات کی بناءپر ملی ؟صداقت عباسی نے بتا دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنماصداقت عباسی نے کہاہے کہ رانا ثناءاللہ کوضمانت اس لئے دی ہے کہ ادارے آزاد ہیں ، اگر ادارے آزاد نہ ہوتے تونواز شریف بھی باہر نہ ہوتے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ راناثناءاللہ کو ضمانت ملی ہے اور ان کے خاندان سے کومبارک ہو، کیس چلے گا اور رانا ثناءاللہ جیل کی بجائے باہر سے آکر پیش ہونگے ، اس ضمانت کی حیثیت اس بات سے زیادہ کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے کیس کا ٹرائل شروع ہونا ہے اورشہریار آفریدی کی قسمیں اوران کے ثبوت سامنے آجائیں گے ۔

صداقت عباسی کاکہناتھا کہ رانا ثناءاللہ کیخلاف جس نے کیس بنایا ہے ، وہ ایک میجرجنرل ہیں اوران کے نیچے8بریگیڈیئر ہوتے ہیں ،ان کے بنے ہوئے نوے فیصد کیس درست ہوتے ہیں،ان کولٹیروں کی وجہ سے بدنام کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی عمران خان نے نہیں کی بلکہ ایک ادارے نے کی ہے جس کاسربراہ ایک میجر جنرل ہے ، ن لیگ والے پہلے مٹھائیاں بانٹتے ہیں اور بعدمیں روتے ہیں،اپوزیشن والے ڈاکو اورچور ہیں۔انہوں نے کہاکہ رانا ثناءاللہ کوضمانت اس لئے دی  کہ ادارے آزاد ہیں ، اگر ادارے آزاد نہ ہوتے تونواز شریف بھی باہر نہ ہوتے ۔

مزید : قومی


loading...