”اگر اس کام سے معیشت ٹھیک ہوسکتی ہے تو ہم تیار ہیں“جاویدلطیف کی حکومت کو پیشکش

”اگر اس کام سے معیشت ٹھیک ہوسکتی ہے تو ہم تیار ہیں“جاویدلطیف کی حکومت کو ...
 ”اگر اس کام سے معیشت ٹھیک ہوسکتی ہے تو ہم تیار ہیں“جاویدلطیف کی حکومت کو پیشکش

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ ہماری قربانیوں کے بعد اگرپاکستان کی معیشت ٹھیک ہوسکتی یا پاکستان کی خارجہ پالیسی کو جو نقصان پہنچا ہے ، وہ ٹھیک ہو سکتا ہے تو ہم قربانی کیلئے تیار ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ہماری قربانیوں کے بعد اگرپاکستان کی معیشت ٹھیک ہوسکتی یا پاکستان کی خارجہ پالیسی کو جو نقصان پہنچا ہے ، وہ ٹھیک ہو سکتا ہے تو ہم قربانی کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوشرم سے ڈوب مرنا چاہئے کہ جو سلوک پاکستانی قوم کے ساتھ کیاہے ، پاکستانی اداروں کو دنیامیں رسواکرکے رکھ دیا ہے ۔

جاوید لطیف کاکہنا تھا کہ احتساب کاعمل شفاف ہوناچاہئے ، حکومت نے ریاست مدینہ کامذاق بنایاہواہے،وزیر اعظم عمران خان اداروں کوسیاسی انتقام کے لئے استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کورسوا کردیا ہے جب رانا ثناءاللہ کاکیس ہوا تو تحریک انصاف کے چند اراکین کے علاوہ تمام ارکان کہتے تھے کہ یہ بھونڈی حرکت کی گئی ہے ، اس سے بیرون ملک پاکستان کی بدنامی ہوگی ۔

مزید : قومی