اس وقت وزیر اعظم کے کرنے کاکام کیاہے؟دفاعی تجزیہ کار ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف نے نشاندہی کردی

اس وقت وزیر اعظم کے کرنے کاکام کیاہے؟دفاعی تجزیہ کار ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف ...
اس وقت وزیر اعظم کے کرنے کاکام کیاہے؟دفاعی تجزیہ کار ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف نے نشاندہی کردی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفاعی تجزیہ کار ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف نے کہاہے کہ وزیراعظم کے ہاتھ میں صرف اس ملک کی خدمت اور کارکردگی ہے ،وہاں پر کوئی نتیجہ سامنے نہیں آرہا ، وزیراعظم کواس طرف توجہ دینی چاہئے ، قسمیں کھانا حکومت کاکام نہیں ہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے ائیرمارشل (ر) شاہد لطیف نے کہا کہ وزیراعظم سے لیکر نیچے تک وزراءکی یہ زبان ہے کہ جانے نہیں دیں گے ، پکڑ لیں گے، یہ کام حکومت کا نہیں ہے بلکہ اداروں کاہے ، حکومت کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہئے ۔

شاہد لطیف کاکہناتھاکہ ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ نیب نے جو کیا ہے توکیااس کے نتیجے میں کچھ ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کی ضمانت سے غلط فہمی نہیں پیدا ہونی چاہئے ، ضمانت کا مطلب کوئی رہائی نہیں ہے ۔ وزیراعظم کے ہاتھ میں صرف اس ملک کی خدمت اور کارکردگی ہے ،وہاں پر کوئی نتیجہ سامنے نہیں آرہا ، وزیراعظم کواس طرف توجہ دینی چاہئے ، قسمیں کھانا حکومت کا کام نہیں ہے ، یہ اداروں کاکام ہے ، اس پر توجہ دیں۔

مزید : قومی


loading...