”لاہور ہائیکورٹ کے تمام جج صاحبان ایک کمرے میں بیٹھ کریہ کام کریں“
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار افتخار احمد نے کہاکہ فردوس عاشق اعوان نے جو کچھ کہاہے کہ اس پر لاہور ہائیکورٹ کے سب ججو ں کوایک کمرے میں بیٹھ کر یہ سب باتیں سننی چاہئے کہ حملہ اب کیاہوا ہے ؟
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار افتخار احمد نے کہا کہ اگر رانا ثناءاللہ کی ضمانت ہو گئی ہے تو وہ دوبارہ بھی جیل جا سکتے ہیں لیکن فردوس عاشق اعوان نے جو کچھ کہاہے ، اس پر لاہور ہائیکورٹ کے سب ججو ں کوایک کمرے میں بیٹھ کر یہ سب باتیں سننی چاہئے کہ حملہ اب کیاہوا ہے ؟
افتخار احمد کاکہنا تھاکہ یہ باتیں کوئی معمولی نہیں ہیں، صرف ایک ادارہ ہے جو آمریت کی مزاحمت کرسکتا ہے اور وہ عدلیہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ بھی جسٹس سجادعلی شاہ کی ملزم ہے لیکن ابھی تک بھی یہ نہیں سمجھے ۔حکومت اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتی۔