’موجودہ حکومت میں کرپشن کے ریٹس بڑھ گئے، بیورو کریٹس نے رسک الاﺅنس بھی وصول کرنا شروع کردیا‘

’موجودہ حکومت میں کرپشن کے ریٹس بڑھ گئے، بیورو کریٹس نے رسک الاﺅنس بھی وصول ...
’موجودہ حکومت میں کرپشن کے ریٹس بڑھ گئے، بیورو کریٹس نے رسک الاﺅنس بھی وصول کرنا شروع کردیا‘

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)اینکر پرسن عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت آنے کے بعد کرپشن کے ریٹس بڑھ گئے ہیں کیونکہ اب بیورو کریٹس رسک الاﺅنس بھی وصول کرنے لگے ہیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کرپشن بڑھ گئی ہے، پہلے کرپشن کے ریٹس کم ہوتے تھے لیکن اب کرپشن ریٹس زیادہ ہوگئے ہیں۔ موجودہ حکومت کے بیوروکریٹس کاروباری افراد کا کام کرنے کیلئے رشوت الگ سے لیتے ہیں اور رسک الاﺅنس علیحدہ وصول کرتے ہیں ، بیورو کریٹس کہتے ہیں کہ اگر وہ پکڑے گئے اور انہیں نوکری سے نکال دیا گیا تو ان کے پاس بیک اپ پلان ہونا چاہیے اسی لیے رشوت کے ریٹس زیادہ ہوگئے ہیں۔

عمران خان نے بتایا کہ کچھ روز پہلے پنجاب کے سیکرٹری کو آپریٹو نے اپنے ماتحت عملے کو کہا کہ فلاں ہاﺅسنگ سوسائٹی کو ذرا سا ٹائٹ کرو، کچھ روز سوسائٹی پر دباﺅ ڈالا گیا لیکن پھر کہہ دیا گیا کہ انہیں چھوڑ دو، جب اس معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو پتا چلا کہ 2 پلاٹ اس سیکرٹری کے رشتے داروں کے نام لکھے گئے ہیں۔

اینکر عمران خان نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا کہ آپ کرپشن نا کرنے نہیں آئے تھے بلکہ آپ کرپشن روکنے آئے تھے، اگر آپ کرپشن نہیں کر رہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کے نیچے کرپشن نہیں ہورہی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور