نواز شریف کا سب سے بڑا اور اہم ترین ٹیسٹ ہوگیا، کیا رپورٹ آئی؟ تشویشناک تفصیلات سامنے آگئیں

نواز شریف کا سب سے بڑا اور اہم ترین ٹیسٹ ہوگیا، کیا رپورٹ آئی؟ تشویشناک ...
نواز شریف کا سب سے بڑا اور اہم ترین ٹیسٹ ہوگیا، کیا رپورٹ آئی؟ تشویشناک تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)نواز شریف کے پی ای ٹی سکین میں انکشاف ہوا ہے کہ دل کوخون پہنچانیوالی شریان کے سکڑنے سے دل کے دورہ کاخطرہ ہے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان کے سکڑنے سے نواز شریف کودل کے دورے کاخطرہ ہے ۔ ”انٹروینشن“کامیاب نہ ہوئی تودل کا بائی پاس کرناپڑسکتاہے۔ دل میں خون کی روانی برقراررکھنے کیلئے”کورونری انٹروینشن“ضروری ہے۔
دوسری جانب نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے پی ای ٹی سکین رپورٹ کی تصدیق یاتردید کرتے سے انکار کردیا ہے۔ڈاکٹرعدنان گزشتہ ہفتہ نوازشریف کی”کورونری ڈیزی“کی تصدیق کرچکے ہیں۔