’میں نے جان اللہ کو دینی ہے، تھوڑا انتظار کریں بس‘رانا ثناءاللہ کی ضمانت پر شہریار آفریدی کا موقف بھی آگیا

’میں نے جان اللہ کو دینی ہے، تھوڑا انتظار کریں بس‘رانا ثناءاللہ کی ضمانت پر ...
’میں نے جان اللہ کو دینی ہے، تھوڑا انتظار کریں بس‘رانا ثناءاللہ کی ضمانت پر شہریار آفریدی کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ کے کیس میں تمام چیزیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کی جارہی ہیں، انہوں نے جان اللہ کو دینی ہے، بس تھوڑا سا انتظار کریں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ وہ پاکستان کی قوم اور میڈیا کے آگے جوابدہ ہیں۔ فیصل آباد میں ایک شخص کو اے این نے گرفتار کیا، اس کی گرفتاری کے بعد لیڈز ملتی گئیں اور آگے بندے پکڑے جاتے رہے، جب رانا ثناءاللہ کا نام آیا تو ان کو 3 ہفتے تک فالو کیا گیا ، ان کی تمام فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا ، عدالت میں تمام چیزیں قانون کے مطابق پیش کی جارہی ہیں اور ان پر کارروائی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے این ایف ایک پروفیشنل ادارہ ہے جس کی سربراہی میجر جنرل کرتے ہیں اور ان کے نیچے 9 بریگیڈیئرز ہوتے ہیں، ہم ان لوگوں پر لعنت بھیجتے ہیں جو بے گناہ لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنساتے ہیں۔ ہم اپنے بدترین سیاسی مخالفین کو بھی بھینس یا پانی چوری کے مقدمات میں نہیں پھنساتے، کیونکہ ہم اسی سسٹم کو بدلنے آئے ہیں۔
شہریار آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے فلور آف دی ہاﺅس یہ کہا تھا کہ میں نے جان اللہ کو دینی ہے، بس تھوڑا انتظار کریں ، میں نے یہ بھی کہا تھا کہ رانا ثناءاللہ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر کلمہ پڑھ کر کہیں ، سب چیزیں کلیئر ہوجائیں گی۔

مزید :

قومی -