’ پہلے والے سعودی پاکستان کیلئے نرم گوشہ رکھتے تھے، محمد بن سلمان نوجوان ہیں انہوں نے خان کو چوائس ہی نہیں دی ‘ سابق وزیر خزانہ کا حیران کن دعویٰ

’ پہلے والے سعودی پاکستان کیلئے نرم گوشہ رکھتے تھے، محمد بن سلمان نوجوان ہیں ...
’ پہلے والے سعودی پاکستان کیلئے نرم گوشہ رکھتے تھے، محمد بن سلمان نوجوان ہیں انہوں نے خان کو چوائس ہی نہیں دی ‘ سابق وزیر خزانہ کا حیران کن دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عمران خان یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کوالالمپور سمٹ پر اتناسخت ایکشن ہوگا، سعودی ولی عہد نے عمران خان کوچوائس ہی نہیں دی اورکچھ زیادہ ہی ردعمل دیا۔

دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ عمران خان یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کوالالمپور سمٹ پر اتناسخت ایکشن ہوگا اورسعودی عرب یہ سمجھے گا کہ اس کے مقابل ایک بلاک بنانے کی کوش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے والے سعودی پاکستان کے ساتھ نرم رویہ رکھتے تھے لیکن موجودہ  ولی عہد سلمان بن محمد ایک جوان شہزادے ہیں اوران کی جانب سے وہ بردباری نہیں دکھائی گئی جو ان کے آباﺅ اجداد دکھاتے رہے ہیں ۔ سعودی ولی عہد جوشیلے ہیں اوران کی جانب سے عمران خان کو چوائس ہی نہیں دی گئی اورکچھ زیادہ ہی ردعمل دیدیا ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب معاشی میدان میں ہم سے آگے ہے اورہم دوسروں پرانحصار کرنیوالاملک بن گئے ہیں،ہم معاشی طورپرسعودی عرب پربہت انحصار کرتے ہیں ،اس لئے عمران خان کوالالمپورسمٹ کے حوالے سے کوئی رسک ہی نہیں لے سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ترکی نیٹو کاممبرہے لیکن وہ اپنی خود مختاری دکھاتا ہے ، سعودی بلاک امریکہ کے بہت قریب ہے ،اس لئے ہمیں ان کی ضرورت ہے کیونکہ پچھلے دنوں ہمارے امریکہ کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں تھے۔

مزید : قومی