’’ اس وزیر نے حکومت کی تبدیلی کے لئے ہم سے مدد مانگی ہے۔۔‘‘جمعیت علمائے اسلام ف نے بڑا دعویٰ کر دیا

’’ اس وزیر نے حکومت کی تبدیلی کے لئے ہم سے مدد مانگی ہے۔۔‘‘جمعیت علمائے ...
’’ اس وزیر نے حکومت کی تبدیلی کے لئے ہم سے مدد مانگی ہے۔۔‘‘جمعیت علمائے اسلام ف نے بڑا دعویٰ کر دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالواسع نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزیر صالح بھوتانی نے بلوچستان حکومت کی تبدیلی کے لیے ہم سے مدد مانگی ہے،بلوچستان حکومت میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔

نجی ٹی وی ’ہم نیوز‘ کے پروگرام میں گفتگو  کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما مولانا عبدالواسع نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے وزیر صالح بھوتانی نے بلوچستان حکومت کی تبدیلی کے لیے مدد مانگی ہے تاہم ہم حزب اختلاف کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کریں گے،بلوچستان   کی صوبائی حکومت میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور حزب اختلاف سے مشاورت کے بعد جلد فیصلہ کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جن لوگوں کی جانب سے تبدیلی کی کوشش کی جا رہی ہے تو یقینا ان کے ساتھ اراکین بھی ہوں گے ،اِسی لیے وہ  حکومت تبدیل کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...