وزیر اعظم کوراناثناءاللہ کی کوئی بات بری لگی تھی ، نہال ہاشمی نے وضاحت کردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنمانہال ہاشمی نے کہاہے کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف اے این ایف کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا ،سلیکٹڈ وزیراعظم کو راناثناءاللہ کی کوئی بات بری لگ گئی تھی ۔
نجی نیوز چینل جی این این میں گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف اے این ایف کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا ،سلیکٹڈ وزیراعظم کو راناثناءاللہ کی کوئی بات بری لگ گئی تھی ۔انہوں نے کہاکہ شواہد مضبوط ہوں توضمانت مشکل ہوجاتی ہے،عدالت میں سب کومعلوم تھا کہ راناثناءاللہ کےخلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔
نہال ہاشمی کاکہناتھاکہ عمران خان نے فیصل آباد میں کہا تھا کہ رانا ثناءاللہ کوجیل میں ڈالوں گا اورمونچھوں سے پکڑ کرجیل میں لے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے اور اس لئے اے این ایف کی ساکھ کوداﺅپرلگا دیا ہے۔