حکو مت جسٹس وقارسیٹھ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں نہیں جارہی ، وفاقی وزیرفیصل واوڈا کا اعلان

حکو مت جسٹس وقارسیٹھ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں نہیں جارہی ، وفاقی ...
حکو مت جسٹس وقارسیٹھ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں نہیں جارہی ، وفاقی وزیرفیصل واوڈا کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ پرویز مشرف کے حوالے سے عدلیہ کے جواحکامات آئے ، میں ان کابڑااحترام کرتا ہوں، ہم عدلیہ اوران کے ججز کا دل سے احترام کرتے ہیں، جسٹس وقارسیٹھ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں نہیں جارہے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ پرویز مشرف کے حوالے سے عدلیہ کے جواحکامات آئے ، میں ان کابڑااحترام کرتا ہوں، ہم عدلیہ اوراس کے ججز کا دل سے احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی طرف سے جسٹس وقارسیٹھ کیخلاف سپریم کوڈیشل کونسل میں کوئی ریفرنس نہیں فائل کیا جائےگا ، حکومت کی طرف سے کوئی ایسا تاثر نہیں دیا جارہا اورحکومت کے حوالے سے ایساتاثر دینا بھی درست نہیں ہے ۔یہ تاثرغلط ہے کہ پی ٹی آئی عدلیہ کیخلاف ہے،ہم کسی کی شکایت لےکرسپریم جوڈیشل کونسل نہیں جائیں گے۔
فیصل واڈاکا کہنا تھا کہ نوازشریف 6 ہفتے کےلئے گئے تھے۔ نوازشریف کے پاس ان کے دونوں بیٹے موجودہیں،یہ لوگ پہلے بھی ملک سے بھاگ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازکوبیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

مزید :

قومی -