سابق آئی جی پولیس نے رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات کیس کاسب سے افسوسناک پہلوواضح کردیا

سابق آئی جی پولیس نے رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات کیس کاسب سے افسوسناک ...
سابق آئی جی پولیس نے رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات کیس کاسب سے افسوسناک پہلوواضح کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ نے کہاہے کہ پہلے دن سے ہی پتہ تھا کہ راناثناءاللہ کیخلاف کیس جھوٹاہے ، جھوٹا کیس کرنا بری گورننس کانشان ہوتاہے اوریہ حکومت پرایک بہت بڑا دھبہ لگا ہے،افسوناک بات یہ ہے کہ اس کیس کی منظوری وزیراعظم کی سطح پر ہی ہوئی ہوگی ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“میں گفتگوکرتے ہوئے سابق آئی جی پولیس ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ اگر رانا ثنا ءاللہ کے خلاف کوئی شہادت ہوتی تو ضرورپیش کی جاتی اورضمانت نہ ہونے کیلئے پورا زورلگایا جاتا ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹا کیس کرنا بری گورننس کانشان ہوتاہے اوریہ حکومت پرایک بہت بڑا دھبہ لگا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماﺅں کوسیاسی مقاصد کیلئے اللہ تعالیٰ کا نام استعمال نہیں کرنا چاہئے جس طرح حکومت نے دعویٰ کیا،اگروہ دعویٰ درست ہوتاتو مووی بنائی جاتی، یہ ایسے ہی ہے جیسے پہلی حکومتوں کی جانب سے ماضی میں بھی ہوتارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ہی پتہ تھاکہ یہ جھوٹاکیس ہے ،افسوناک بات یہ ہے کہ اس کیس کی منظوری وزیراعظم کی سطح پر ہی ہوئی ہوگی ۔

مزید : قومی