بلوچستان میں تبدیلی کی باتیں چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہیں:سینیٹر انوار الحق کاکڑ

بلوچستان میں تبدیلی کی باتیں چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہیں:سینیٹر ...
بلوچستان میں تبدیلی کی باتیں چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہیں:سینیٹر انوار الحق کاکڑ

  



کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہوزیر اعلیٰ بلوچستان جام  کمال کو اسمبلی میں اکثریت کی حمایت حاصل ہے، بلوچستان میں تبدیلی کی باتیں چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہبلوچستان میں تبدیلی کی باتیں چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہیں،صالح بھوتانی اور اپوزیشن جماعتوں  کے پاس سیاسی تبدیلی کے لیے سیاسی قوت ہی موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ صالح بھوتانی کے ساتھ ایک دو ارکان تو ہو سکتے ہیں جن میں قدوس بزنجو بھی شامل ہیں تاہم میرے پاس اس حوالے سے زیادہ معلومات نہیں ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام  کمال کو اسمبلی میں اکثریت کی حمایت حاصل ہے اور ہمیں نہیں لگتا کہ کوئی تبدیلی آ سکتی ہے اور یہ اتنا آسان بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالواسع نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا  کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزیر صالح بھوتانی نے بلوچستان حکومت کی تبدیلی کے لیے ہم سے مدد مانگی ہے، تاہم ہم حزب اختلاف کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کریں گے، بلوچستان حکومت میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ