ڈینیل پرل قتل کیس، احمد عمر شیخ سمیت4 ملزمان کی نظربندی کانوٹیفکیشن کالعدم قرار،فوری رہائی کاحکم
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ڈینیل پرل قتل کیس احمد عمر شیخ سمیت4 ملزمان کی نظربندی کانوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ڈینیل پرل قتل کیس میں احمد عمر شیخ ودیگر کی بریت کے بعد نظربندی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،ملزمان کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے احمد عمر شیخ سمیت4 ملزمان کی نظربندی کانوٹیفکیشن کالعدم قراردے دیا،عدالت نے ملزمان کو فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کاحکم دیدیا۔
عدالت نے احمد عمر شیخ سمیت تمام ملزمان کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کاحکم دیدیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان بغیرکسی جرم کے 18 سال سے جیل میں ہیں ،ملزمان کو جب عدالت طلب کرے گی تو پیش ہوں ۔