پاکستان کو بڑا جھٹکا، غیرملکی عدالت نے قومی اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا

پاکستان کو بڑا جھٹکا، غیرملکی عدالت نے قومی اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا
پاکستان کو بڑا جھٹکا، غیرملکی عدالت نے قومی اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا
سورس: Radio Pakistan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈٰیلی پاکستان آن لائن) ٹیتھیان کاپر کمپنی کی درخواست پر برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹیتھیان کاپر کمپنی نے برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ سے ریکوڈک کیس میں رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کے اثاثوں کو کیس کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے انہیں منجمد کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

اٹارنی جنرل آفس کے مطابق برٹش ورجن ہائیکورٹ کی جانب سے کیس میں پاکستان کو سنا ہی نہیں گیا اور بغیر سنے فیصلہ جاری کیا گیا ہے، پاکستان کی حکومت ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لاکر ملکی مفادات کا دفاع کرے گی۔

خیال رہے کہ جولائی 2019 میں انٹرنیشنل سنٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ نے ریکوڈک کیس میں پاکستان کو پانچ ارب 60 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ پاکستان نے اس فیصلے کے خلاف مشروط حکم امتناع لیا تھا جس کی مدت ختم ہونے پر ٹیتھیان کمپنی نے پاکستان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

مزید :

قومی -بزنس -