اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں گرفتار پولیس اہلکار حوالات سے فرار ہوگیا

اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں گرفتار پولیس اہلکار حوالات سے فرار ہوگیا
اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں گرفتار پولیس اہلکار حوالات سے فرار ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ بھیرہ  سے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں گرفتار پولیس اہلکار فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے چند روز قبل تاجر کو اغواء کرکے تاوان  طلب کیا تھا۔فرار ہونے والا  ملزم ظفر تھانہ بھیرہ میں جسمانی ریمانڈ پر حراست میں تھا کہ وہ پولیس کی غفلت کے سبب حوالات سے نکلنے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آر پی او فیصل رانا کے مطابق  غفلت کے مرتکب 3 اہلکاروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔