قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں ارکان زیادہ بل آنے پر پھٹ پڑے 

قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں ارکان زیادہ بل آنے پر پھٹ پڑے 
قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں ارکان زیادہ بل آنے پر پھٹ پڑے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں ارکان کمیٹی زائد بل آنے پر پھٹ پڑے ، کہا کہ بجلی کے بل انتہائی زیادہ آئے ہیں ۔

قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہوا ،  اجلاس میں بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر غور کیا گیا۔ سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہا میرا لاجز میں بجلی کا بل 32 ہزار روپے سے زائد آیا ہے ، دیگر ارکان نے بھی تائید کی کہ ان کے بل بھی تقریباً اتنے ہی آئے ہیں ۔

ارکان کمیٹی نے  بتایا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کے بل بہت زیادہ آئے ہیں  جبکہ کوئٹہ میں لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹے تک ہے ۔