ایم سی ایم ایل کی پاکستان میں متعارف کرائی جانے والی ایس یو وی کے فیچرزکی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماسٹر شینگن موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل)نے گزشتہ ماہ پاکستان میں ایک ایس یو وی متعارف کرانے کا عندیہ دیا تھا تاہم گاڑی کے متعلق دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں ، جو اب منظرعام پر آ گئی ہیں ۔ ویب ساءٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق کمپنی کا اشارہ دراصل اپنی گاڑی’اوشن ایکس 7پلس‘ تھا جسے اب وہ پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرانے جا رہی ہے ۔
اوشن ایکس 7پلس، اوشن ایکس 7کا قدرے بڑا ورژن ہے جو پاکستانی مارکیٹ میں ٹویوٹا فارٹیونر اور کیا سرینٹو تھرڈ جنریشن کو ٹکر دے گا ۔ یہ گاڑی ممکنہ طور پر 5اور 7سیٹوں کی آپشن کے ساتھ آئے گی ۔ اس میں 1;46;5لیٹر ٹربوچارجڈ انجن مہیا کیا جائے گاجو 178ہارس پاور طاقت اور 300این ایم ٹارک پیدا کرتا ہے ۔
اس طاقت کے ساتھ یہ گاڑی 8;46;23سیکنڈ میں صفر سے 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑسکتی ہے ۔ اس قدر طاقت کے ساتھ اس گاڑی کے متعلق کمپنی کی طرف یہ حیران کن دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ یہ ایک لیٹر میں 14کلومیٹر تک چلے گی ۔ یہ ایوریج دیگر کمپنیوں کی معیاری سیڈان گاڑیوں سے بھی کسی حد تک زیادہ ہے ۔