ڈی آئی جی موٹروے محمد سلیم کی ملتان سیکٹر آمد ،اوور سپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

ڈی آئی جی موٹروے محمد سلیم کی ملتان سیکٹر آمد ،اوور سپیڈنگ کرنے والوں کے ...
ڈی آئی جی موٹروے محمد سلیم کی ملتان سیکٹر آمد ،اوور سپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی)موٹروےپولیس محمد سلیم کی  ملتان سیکٹر آمداور بیٹ آفس کادورہ  ،افسران کو  آپریشنل ورکنگ میں مزید بہتری لانے کی  ہدایت کرتےہوئےکہاکہ اوور سپیڈنگ کرنے والوں  کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

 ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ڈی آئی جی محمد سلیم کی زیر صدارت آپریشنل امور کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انھوں نے افسران کو ہدایات دیں کہ  آپریشنل ورکنگ میں مزید بہتری لائی جائیں اور  اوور سپیڈنگ کرنے والوں  کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ڈی ایل اے ملتان کو عوام کے لیے بھی کھولا جائے تاکہ عوام بھی اس سےمستفید ہو سکےاور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کو ڈیل کرنے کے لیے ایمبولینس 24 گھنٹے تیار رہیں ۔ روڈ انفراسٹکچر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی موٹر وے پولیس نے کہا کہ  روڈ کنڈیشن  میں بہتری کے لیےنیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) سے رابطہ کیا جائےاور روڈ یوزرز کو گاڑیوں پرفوگ لائٹس کے  استعمال  کے حوالے سے بریف کریں ۔ڈی آئی جی محمد سلیم نے کلین اینڈ گرین  پاکستان مہم کےتحت پودا بھی لگایا۔