راولپنڈی، سٹیج پر پرفارمنس سے لطف آیا، ماہ نور

راولپنڈی، سٹیج پر پرفارمنس سے لطف آیا، ماہ نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ،گلوکارہ و پرفارمر ماہ نور نے کہا ہے کہ میرے نئے ویڈیو سانگ کو سوچ سے زیادہ پذیرائی مل رہی ہے جس کی وجہ سے میرے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی میں عرصہ دراز بعد سٹیج ڈرامے میں پرفارم کرکے بے پناہ لطف آیا میرے پرستاروں نے جس طرح مجھے خوش آمدید کہا اس کے لئے دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ پہلے حکومت کی جانب سے قومی اور علاقائی ایوارڈز دئیے جاتے تھے جن کا سلسلہ منقطع ہو چکا ہے۔اس طرح کے اقدامات سے فنکاروں میں بھی مقابلے کا رجحان پیدا ہو گا اورعوام کو بھی انٹر ٹینمنٹ میسر آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے دوسرے شعبے بھی عروج حاصل کریں گے اور یقینی طور پر نجی شعبے میں بھی اس طرح کی تقریبات شروع ہوں گی جس سے ہماری معیشت کو بھی ترقی ملے گی۔ماہ نورنے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومتی سطح پر قومی اور علاقائی ایوارڈز کی تقریبات کا دوبارہ اجراء کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا تقریبات سے جہاں شوبز سر گرمیاں عروج حاصل کریں گی وہیں عوام کو بھی انٹر ٹینمنٹ میسر آئے گی۔

مزید :

کلچر -