بالی ووڈ میں اداکاری کی آفر ٹھکراچکی ہوں، صباء قمر

بالی ووڈ میں اداکاری کی آفر ٹھکراچکی ہوں، صباء قمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے  انکشاف کیا ہے کہ دپیکاکے مقابلے میں  چھوٹے کردار کی وجہ سے  بالی ووڈ کی فلم ٹھکرا دی تھی۔صبا قمر نے کہا کہ ماضی میں مجھے بالی ووڈ مووی لو آج کل میں گاؤں کی لڑکی کا کردار ملا تھا، لیکن مجھے یہی لگا کہ یہ کردار  دپیکاکے مقابلے میں ایک چھوٹا کردار ہوگا، اس لئے میں نے تو یہ کردار کرنے سے انکار کردیا تھا۔  صبا قمر نے کہا کہ  میں خود کو محبِ وطن فن کارہ سمجھتی ہوں،ہم سب نے یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے،ملک سے باہر ہمیں خود کو پاکستان کا سفیر سمجھنا چاہیے۔ صبا قمر نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ ایک ویب سریز مسٹر اینڈ مسز شمیم بھی ریلیزہوئی تھی۔ مجھے نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا بھی اچھا لگا۔

مزید :

کلچر -