فلم کے سکرپٹ میں کامیڈی کو بھی شامل کرنا ہوگا، افضل خان

فلم کے سکرپٹ میں کامیڈی کو بھی شامل کرنا ہوگا، افضل خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار افضل خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلم کے سکرپٹ میں کامیڈی کو بھی شامل کرنا ہوگا،سنجیدہ موضوعات کے ساتھ مزاح کے ذریعے بھی اصلاح کا کام لیا جا سکتا ہے۔ ایک انٹر ویو میں افضل خان نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو صحیح سمت دکھانے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے سٹیج، ٹی وی اور فلم بہترین پلیٹ فارم ہیں جن سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر دوسرا شخص ڈپریشن کا مریض ہے اس لئے سکرپٹ لکھنے والوں کو کامیڈی کو بھی بنیادبنانا چاہیے تاکہ جب اس پر کام ہو تو ایک توازن پیدا ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اچھے سکرپٹ کی حامل کسی فلم کی پیشکش ہوتی ہے تو اس میں ضرور کام کرتا ہوں۔

مزید :

کلچر -