چیف سلیکٹر محمد وسیم عہدے سے برطرف 

چیف سلیکٹر محمد وسیم عہدے سے برطرف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر برطرف کردیا،تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ہوم گرانڈ پر پہلی بار کلین سوئپ شکست کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا گیا، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا چارج سنبھال چکے ہیں،واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی 2019کے آئین کو منسوخ کرنے اور سیٹھی کی سربراہی میں 14رکنی کمیٹی کو محکمانہ ڈھانچے کی بحالی پر کام کرنے کے مکمل اختیارات دینے کے بعد رمیز راجا اور ان کے بورڈ کو ہٹا دیا تھاجبکہ ذرائع کے مطابق مستقبل میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں مزید تبدیلیوں کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے اس حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے۔