2022، قومی ہاکی ٹیم کا میابیاں سمیٹنے میں ناکام رہی 

2022، قومی ہاکی ٹیم کا میابیاں سمیٹنے میں ناکام رہی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(افضل افتخار)پاکستان کا قومی کھیل ہاکی سال2002 ء میں بھی خاطر خواہ کامیابیاں حاصل نہیں کرسکا ملک میں غیر ملکی ہاکی ٹیموں کی آمد کا خوا ب بھی شرمند ہ تعبیر نہیں ہوسکا اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کی جانب سے کئے جانے والے اعلانات بھی دعوے ہی ثابت ہوئے جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی اس سال میدان میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کی ایک تو پاکستان ہاکی ٹیم کو زیادہ میچز کھیلنے کا موقع نہیں ملا اور جن ایونٹس میں شرکت کی ان میں بھی اس کی کارکردگی قابل تعریف نہیں رہی پاکستان میں ہاکی کھیل کے فروغ کے لئے بھی خاطر خواہ اقدامات سامنے نہیں آئے گزشتہ سال بھی پاکستان کا قومی کھیل تنزلی کا شکار رہاتھا دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم نے اس مرتبہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ایونٹ میں مجموعی طور پر پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو تسلی بخش نظر نہیں آئی اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلے سا ل اس حوالے سے کوئی عملی اقدامات کئے جاتے ہیں کہ صرف دعوے ہی سامنے آتے ہیں۔