سرد راتوں میں صفائی آپریشن کرنے والے ہیرو ہیں،علی عنان

سرد راتوں میں صفائی آپریشن کرنے والے ہیرو ہیں،علی عنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کرسمس کی مناسبت سے مسیحی ورکرز کے لیے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔مینجر نائٹ آپریشن انیس جنجوعہ کی جانب سے کرسمس کیک کٹنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔سی ای او علی عنان قمر نے نائٹ شفٹ میں ہونے والی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔انچارج نائٹ آپریشن سعود، مینجر کمیونیکیشن عمر چوہدری بھی تقریب میں شامل ہوئے۔نائٹ شفٹ کے ورکرز کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے تقریب کے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردی کی راتوں میں کام کرنے والے ہمارے ورکرز ہی اصل ہیرو اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی افسران و انتظامیہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ دعا ہے کہ کرسمس کا یہ تہوار ہم سب کیلئے ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے۔تقریب میں کیک کاٹا گیا۔ملکِ پاکستان اور ادارے کی ترقی کے لیے دعا کی گئی۔


مزید براں کرسمس پر کیے جانے واکے صفائی کی خصوصی انتظامات جاری ہیں۔مسیحی کالونیوں میں زیرو ویسٹ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔شہر کے 45بڑے گرجا گھروں میں سے 30 گرجا گھروں کی واشنگ مکمل ہو چکی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 24 دسمبر تک شہر کو زیرو ویسٹ کر دیا جائے۔