قذافی سٹیڈیم میں مردم شماری کیلئے تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

قذافی سٹیڈیم میں مردم شماری کیلئے تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(اپنے نمائندہ سے)ی لائبریری قذافی سٹیڈیم میں مردم شماری کیلئے ٹرینرز کی تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈی جی وفاقی شماریاتی ادارہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہا کہ ماسٹر ٹرینرز اب مقامی سطحوں پر تربیتی ورکشاپ کو ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کریں۔ کمشنر لاہور کہا کہ نے مردم شماری قومی فرض ہے۔ تمام وسائل فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہے تربیت وانتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ساتویں مردم شماری کیلئے ڈی لیمیٹشن مکمل ہے۔ تمام تربیتی مراحل 21جنوری تک مکمل ہونگے۔


 کمشنرلاہور نے کہا کہ مردم شماری 21جنوری 2023 سے شروع ہوکر 31مارچ 2023تک مکمل ہوگی۔ لاہور ڈویڑن میں کل 15184 اور لاہور میں 8021بلاکس تشکیل دئیے گئے ہیں۔ وفاقی شماریاتی ادارے کو بہترین ماسٹر ٹریننگ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹیبلٹ کے ذریعے مردم شماری ہو گی۔ افراد بھی ڈیٹا اپلوڈ کرسکیں گے۔ خانہ شماری و مردم شماری کیلئے ڈویڑنل انتظامیہ تمام وسائل فراہمی کو یقینی بنائے گی۔٭٭