سی پیک منصوبوں میں کام کرنا پاکستانی انجینئرز کا خواب ہے،چینی سفیر

سی پیک منصوبوں میں کام کرنا پاکستانی انجینئرز کا خواب ہے،چینی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)چینی سفیر نونگ رونگ نے کہاہے کہ سی پیک منصوبوں میں کام کرنا پاکستانی انجینئرز کا خواب ہے،چین پاکستان کی ڈویلپمنٹ میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ نیپرا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہاکہ انرجی سیکٹر سی پیک کے تحت تعا و ن کا مرکزی شعبہ ہے،سی پیک کے تحت گیارہ پاورپراجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں۔ چینی سفیر نے کہا سی پیک کے تحت 880 کلومیٹر طویل لمبی ترسیلی لائن بچھائی گئی،متبادل شعبوں میں سرمایہ کاری سے سستی بجلی حاصل ہورہی ہے۔ چینی سفیر نے کہا سی پیک منصوبوں میں کام کرنا پاکستا نی انجینئرز کا خواب ہے۔ چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک منصوبے شفاف اور مفید ثابت ہوئے ہیں،چینی تعاون سے تعمیر ہونیوالے منصوبے کلین توانائی فراہم کررہے ہیں۔ چینی سفیر نے کہاکہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر سے لائن لاسز میں کمی ہوئی ہے،بجلی کے شعبے میں پاکستانی انجینئرز کو تعاون فراہم کررہے ہیں۔ چینی سفیر نے کہاکہ چین پاکستان کی ڈویلپمنٹ میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
چینی سفیر

مزید :

صفحہ آخر -