طالبان خواتین کی اعلیٰ تعلیم پرپابندی ہٹائیں، امریکہ، بات چیت جاری ہے: افغان حکومت 

طالبان خواتین کی اعلیٰ تعلیم پرپابندی ہٹائیں، امریکہ، بات چیت جاری ہے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان کی طالبان حکومت سے خواتین کی اعلی تعلیم پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق انٹونی بلنکن نے اس حوالے سے کہا کہ طالبان افغان خواتین کو تاریک مستقبل کی سزا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ کے مطابق پابندی واپس لینے تک طالبان باقی دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے میں ناکام رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے پابندی واپس نہ لی تو انہیں اس کی قیمت چکانی ہوگی۔ خواتین کی اعلی تعلیم پرپابندی  کے خلاف عالمی دباکے بعد افغان حکومت کابیان سامنے آگیا۔افغان نگراں وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا احترام کرتے ہیں اور خواتین کی تعلیم سے متعلق معاملات پر بات چیت جاری ہے۔
انٹونی بلنکن

مزید :

صفحہ آخر -