یوم قائد،کرسمس کی تیاریاں،27دسمبر کو سابق وزیراعظم بینظیر کی15ویں برسی

 یوم قائد،کرسمس کی تیاریاں،27دسمبر کو سابق وزیراعظم بینظیر کی15ویں برسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 خانیوال، ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) بابائے قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش، کرسمس ڈے کا مذہبی تہوار، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 73 ویں سالگرہ کل 25 دسمبر جبکہ سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 15 ویں (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
 برسی 27 دسمبر کو منائی جائے گی، تفصیل کے مطابق بابائے قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 146 واں یومِ پیدائش کل 25 دسمبر  کو منایا جائے گا،قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1877 کو کراچی میں پیدا ہوئے، جبکہ مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس ڈے کا مذہبی تہوار بھی ملک بھر میں کل 25 دسمبر کو مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا، کرسمس تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی 73 ویں سالگرہ بھی کل 25 دسمبر کو منائی جائے گی، میاں نواز شریف 25 دسمبر 1949 کو رائے ونڈ لاہور میں پیدا ہوئے، جبکہ سابق وزیر اعظم پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 15 ویں برسی 27 دسمبر کو منائی جائے گی، اس مناسبت سے پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام دعائیہ تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔