میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن،71صارفین کو جرمانے عائد

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن،71صارفین کو جرمانے عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(نیوز  رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے71صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔81ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر17لاکھ49ہزارروپے(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
 جرمانہ عائد۔5مقدمات درج۔ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق22دسمبر2022 کو ملتان سرکل میں ایک صارف کو25000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی خان سرکل میں 16 بجلی چوروں کو177162روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں 10 صارفین کو207000 روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 7صارفین کو 153000روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 12بجلی چوروں کو587274روپے جرمانہ عا ئد،رحیم یار خان سرکل میں 17صارفین کو 414600روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 8بجلی چوروں کو185000روپے جرمانہ عائدکیاگیا اور 5مقدمات کا اندراج ہوا۔