بہاولپور میوزیم قائد اعظم سمیت دیگر اکابرین کی جدوجہد کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے، زبیر ربانی

 بہاولپور میوزیم قائد اعظم سمیت دیگر اکابرین کی جدوجہد کو اجاگر کرنے میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)قائد اعظم محمد علی جناح 20ویں صدی کے عظیم رہنما ہیں جنھوں نے اپنی دانشمندی اور قانونی جدوجہد سے برصغیر کا جغرافیہ بدلا اور دنیا کے نقشہ پر پاکستان کا قیام عمل میں لائے۔ قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانان ہند نے خاک و (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
خون کے دریا عبور کر کے اقبال کے خواب اور قائد کے ایمان، اتحاد و تنظیم جیسے رہنما اصولوں کو حقیقت کا روپ دیا۔ قائد اعظم کی ساری زندگی مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت، سیاسی شعور کی بیداری اور عملی جدوجہد کا بے مثال نمونہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر بہاولپور میوزیم محمد زبیر ربانی نے قائد اعظم محمد علی جناح کے 147ویں یوم پیدائش کے حوالے سے میوزیم کی تحریک پاکستان گیلری میں قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے کیا۔ اس ضمن میں تحریک پاکستان گیلری میں قائد اعظم کی جدوجہد پر مشتمل تصویری نمائش بھی جاری ہے۔ محمد زبیر ربانی نے کہا کہ قائد اعظم کے افکار ہمارے لیے مشعل راہ  اور ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں۔ قائد اعظم وہ عظیم لیڈر ہیں جنھوں نے اپنی قانونی اور آئینی  جدوجہد سے برصغیر میں غیر معمولی تاریخ رقم کی۔ بلاشبہ ایسی تاریخ ساز شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے۔ محمد زبیر ربانی نے کہا کہ جناح وہ مدبر رہمنا ہے جس نے اپنی بصیرت سے مسلمانانِ ہند کو ایک الگ شناخت اور سیاسی سمت عطا کی اور دنیائے اسلام میں پہلی نظریاتی مملکت کا قیام عمل میں لائے۔انھوں نے کہا کہ مستحکم پاکستان کیلئے قائد اعظم کے افکار و نظریات پر عمل کرنے اور ان پر کاربند رہنے میں ہی ہماری طاقت پوشیدہ ہے۔ ڈائریکٹر میوزیم نے جناح کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور میوزیم کی تحریک پاکستان گیلری قائد اعظم سمیت تمام اکابرین پاکستان کی جدوجہد کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ تاریخی اہمیت کی حامل یہ گیلری آزادی کی قدر و قیمت کو نمایاں کر رہی ہے۔