ملتان میں چور، ڈاکو سرگرم،شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان، پولیس غائب

ملتان میں چور، ڈاکو سرگرم،شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان، پولیس غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(خصو صی  رپورٹر)  ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسائیکل موبائل نقدی اور دیگر سامان سے محروم ہو گیے تفصیل کے مطابق تھانہ بہاالدین زکریا پولیس کے علاقے بوس روڈ پر فہیم اپنی بیوی کے ہمراہ سائیکل پر جا رہا تھا تین مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زور(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
 پر موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی تھانہ مظفر آباد پولیس کے علاقے میں دو مسلح ڈاکو نے زبیر سے ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی تھانہ شاہ شمس پولیس کے علاقے دو ملزمان نے عبدالصمد  سے موبائل فون اور نقدی چھین لی  تھانہ قادرپورراواں پولیس کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے عبدالرشید کے گھر سے قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے تھانہ پرانی کوتوالی پولیس کے علاقے سے نامعلوم چور نے نوید کا موٹر سائیکل چوری کرلیا