منشیات برآمدگی مقدمہ،حکم عدولی پر ملزم کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

منشیات برآمدگی مقدمہ،حکم عدولی پر ملزم کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(خصو صی  رپورٹر)  ایڈیشنل  سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں حکم عدولی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم  دے دیا (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
ہے۔قبل ازیں عدالت میں پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے مطابق ملزم ارباب کے خلاف گزشتہ برس مقدمہ نمبر 369 درج کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم کو مشکوک جان کر پولیس نے ناکے پر روکا جس نے پولیس سے نظریں چرا کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ملزم کو قابو کیا جس کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی تھی ملزم نے مقدمہ درج ہونے پر عدالت سے ضمانت حاصل کی تھی تاہم طلبی کے باوجود ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔