تونسہ میں ضلعی اور تحصیل افسران کا پہلا اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع

تونسہ میں ضلعی اور تحصیل افسران کا پہلا اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے تونسہ شریف میں ضلعی اور تحصیل افسران کا پہلا اجلاس طلب کیا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ٹیم ورک سے اہداف حاصل کرنے کے احکامات جاری کئے  اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
خان،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ،اے سی تونسہ سید جمیل حیدر شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،چیف آفیسر ایم سی تونسہ مختیار احمد جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین بزدار،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر بلال مصطفے،سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض،ایکسئین ہائی ویز میاں افتخار احمد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی،ایم ایس ڈاکٹر طاہر حسین اور دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع تونسہ میں تمام افسران کو محنت سے کام کرنا ہوگا۔ٹیم ورک سے چیلنجز احسن طریقے سے نمٹائیں گے۔ڈپٹی کمشنر تونسہ محمد انور بریار نے کہا کہ نائب قاصد سے لے کر اعلی عہدے پر تعینات ہر ملازم ان کی ٹیم کا حصہ ہے محنت سے عزت اور وقار بڑھتا ہے۔کام کرنے والوں کو بڑھ کر عزت دینگے اور فرائض میں عدم دلچسپی پر سزائیں بھی دینگے.