ڈی سی رحیم یارخان کا چیمبرآف کامرس کا دورہ، ملاقاتیں 

ڈی سی رحیم یارخان کا چیمبرآف کامرس کا دورہ، ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چیمبر سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنر سلیمان خان لودھی نے دور کیا صدر چیمبرمحمد اقبال حفیظ،سنیئر نائب صدر محمد اشفاق وڑائچ،نائب صدر میاں سعد حسن، سر پرست اعلی فرینڈز فاونڈر الائینس  حاجی محمد ابراہیم،سابق صدر عبدالرف مختار، ایگز یکٹو ممبران قاری ظفر اقبال،چوہدری عاطف غفار و دیگر ممبران(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
 چیمبر آف کامرس نے استقبال کیا۔ صدر چیمبر آف کامرس محمد اقبال حفیظ نے ڈپٹی کمشنررحیم یارخان کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خوش آمدید کہتے ہوئے ضلع رحیم یارخان کی تاجر برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریف کیا۔نائب صدر میاں سعد حسن نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کو چیمبر کے بارے میں بریفنگ دی۔ حاجی محمد ابراہیم نے ڈپٹی کمشنر سے انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت دیگر انڈسٹریز کیلئے استعمال ہونے والی شاہرات کی تعمیر و توسیع اور بائی پاس روڈ کا مطالبہ کیا۔سابق صدر عبدالرف مختار نے ڈپٹی کمشنر کو کچہ صادق آباد روڈ کی تعمیر کے حوالہ سے آگا ہ کیا کہ کچہ صادق آباد روڈ انڈسٹریل اسٹیٹ کے گیٹ نمبر 2 کے ساتھ محلق اور رحیم یار خان کے کاروباری لوگوں کے لیے اس کا بننا انتہائی ضروری ہے۔ایگزیکٹو ممبر عبدالوحید بھٹی نے رحیم یار خان شہر کی میگا سیوریج کی بدترین صورت حال سے آگا ہ کیا جس سے سارے شہر کے لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ ایگزیکٹو ممبر قاری ظفر اقبال شریف نے جامعہ اسلامیہ روڈ پر تجاویزات، عزیزآباد و نزد میں چلڈرن پارک اور عزیز آباد میں جناز ہ گاہ کی خستہ حالت سے آگا ہ کیا۔ایگزیکٹو ممبر چوہدری محمود احمد نے صادق آباد میں اوور بریج اور اطراف کی روڈز کی خستہ حالی او ر صادق آباد میں میٹھے پانی واٹر سپلائی کی سہولت کی تاخیر اور صادق آباد میں فاطمہ فریٹلائزر اور فوجی فرئٹلائزرکمپنیاں روزنا کی بنیاد پر کروڑوں لیٹر پانی استعمال کر رہی ہیں جس سے صادق آباد کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔سنیئر ممبر حافظ عبدالرزاق نے ڈپٹی کمشنرکو موجودہ سیکورٹی خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ اسلحہ کے لائسنس کے اجرا آسان بنایا جائے تاکہ تاجر برادری مستفید ہو سکے۔ ایگزیکٹو ممبر مرزا عادل سہیل نے ڈپٹی کمشنر کو آگا ہ کیا کہ خان پوردین پور چوک جہاں بس و وین کی وجہ سے ٹریفک پھنسی رہتی ہے اور گھنٹوں ٹریفک کی وجہ سے انتظا ر کرنا پڑتا ہے تمام بس و وین کو  جنرل بس سٹینڈ جو کہ ظہر پیر روڈ پر ہے وہاں منتقل ہونا چاہیے۔ایگزیکٹو ممبر محمد حفیظ نے کہا کہ رحیم یار خان کے تمام ٹریفک سگنلز کو بحا ل کیا جائے۔،چوہدری عاطف غفار و نے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کو تاجر برادری کے مسائل اور  ور شیخ خلیفہ سکول سمیت دیگر ٹرسٹی اداروں اور کمیٹیوں میں چیمبر آف کامرس کی نمائندگی کا مطالبہ کیا۔وقاص اکرم وڑائچ نے ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی کہ استعمال شدہ ٹائر زکے بنانے والی کمپنیاں فضا میں شدید آلودگی کا سبب بن رہی ہیں جس سے قریبی لوگ متاثر اور بیماریو ں میں مبتلا ہو رہے ہیں ان کو ہدایت جاری کی جائیں کی آلودگی کو کنٹرول کرنے کا سسٹم نصب کریں۔ڈپٹی کمشنر سیلمان خان لودھی نے تاجر برادری کے مسائل سنتے ہوئے فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کردی، انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے استعمال ہونے والی شاہراہ کی تعمیر و توسیع کی یقین دہانی کرادی،صنعت کاروں اور کاروباری افراد اسلحہ لائسنس کے حصول کے حوالے درپیش مسائل کو جلد کرایا جائیگا،جشن بہاراں اور جیپ ریلی کے پروگرام سمیت دیگر فلاحی کاموں میں تاجرا برادری کا ساتھ رہیگا۔سنیئر نائب صدر محمد اشفاق وڑائچ نے تمام مہمانان گرامی کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سنیئر نائب صدر محمد اشفاق وڑائچ، نائب صدر میاں سعد حسن،سابق صدر چیمبر آف کامرس عبدالرف مختار،میاں امتیاز احمد،ایگزیکٹو ممبر ان قاری ظفر اقبال، عبدالوحید بھٹی، عاطف غفار،عامر عزیز، عبدالصمد، میاں آصف محمود،محمد نعیم،مرزا عادل سہیل،ملک عبدالرشید، سنیئر ممبر حافظ عبدا لرزاق، ممبران میاں انس ظفر،شیراز احمد، ارسلان افتخار، چوہدری محمد ذوالفقار،،عرفان منصف، سیکرٹری جنرل محمد عثمان اظہر و دیگر بھی موجود تھے۔پٹی کمشنررحیم یارخان سلیمان خان لودھی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان فاروق تارڑ کے ہمراہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ۔