منہاج یونیورسٹی میں قائد ڈے کے حوالے سے تقریبات

منہاج یونیورسٹی میں قائد ڈے کے حوالے سے تقریبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)منہاج یونیورسٹی لاہور میں سیکرزلٹریری اینڈ ڈیبیٹنگ سوسائٹی اور سیکرز ڈرامٹک اینڈ میوزک سوسائٹی کے اشتراک سے گزشتہ روز "قائد ڈے " کے حوالے سے اردو،انگلش تقریری اور ملی نغموں کے مقابلہ جات کا انعقاد ہوا۔مقابہ جات میں منہاج یونویرسٹی لاہور کے مختلف تعلیمی شعبہ جات کے طلبہ نے حصہ لیا۔ تقریب میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد،ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پنجاب ڈاکٹر بصیرہ امبرین،سابق ہاکی اولمپیئن شہباز سینئر اور سیکرٹری سیکرز کلب عمارہ مقصود قادری نے شرکت کی۔ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال ہمارے محسن ہیں جنہوں نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کوانگریزوں اور ہندووں کے پنجہ استبداد سے آزادی دلائی۔ہمیں اس ا?زادی کی قدر کرتے ہوئے پاکستان کی منفی تشخص کی بجائے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا چاہیے۔ڈاکٹر بصیرہ امبرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے نوجوانان پاکستان کو خودی کا جو پیغام دیا آج اس پیغام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کو معرض وجود میں لانے اور مسلمانان ہند کو ا?زادی دلانے کے لیے علامہ اقبال اور قائد اعظم دونوں اپنے ارادوں میں مظبوط تھے۔علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کی تشریح انفرادی سطح پر کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہے۔ہماری نوجوان نسل کو اغیار سے مرعوب ہونے کی بجائے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تعلیمی اور تحقیقی میدان میں ا?گے بڑھنا ہو گا۔ سربراہ شعبہ اردو ڈاکٹر فضیلت بانو اور لیکچرار ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ اقدس وحید نے اردو تقریری مقابلے،ہیڈ ڈیپارٹمنٹ ا?ف انگلش ڈاکٹر وقاصیہ نے انگلش تقریری مقابلے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر عباس نے ملی نغمو ں کے مقابلے میں ججز کے فرائض انجام دئیے۔ اردو تقریری مقابلے میں طلحہ عمیر نے پہلی جبکہ ا?منہ اکرم نے دوسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح انگلش تقریری مقابلے میں حفصہ مصطفیٰ نے پہلی عبدالغفار نے دوسری اور ثناء  نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ملی نغموں کے مقابلے میں دعا فاطمہ نے پہلی،محمد حسنات نے دوسری اور سارہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے اردو اور انگلش تقریری اور ملی نغموں کے مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء  و طالبات میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے۔تقریب میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف تعلیمی شعبہ جات کے اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔