پریس کلب چوہنگ کی تمام باڈیوں کو تحلیل کر دیا گیا

پریس کلب چوہنگ کی تمام باڈیوں کو تحلیل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوہنگ (نامہ نگار)پریس کلب چوہنگ کا   آخری اجلاس صدر  ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری کے دفتر میں  ہوا۔ جنرل سیکرٹری پریس کلب مسعود انور بھٹی نے سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ چیرمین پریس کلب ظفر اقبال کھوکھر نے پریس کلب میں شمولیت کے قوانین وضع کیے اور علاقہ بھر کے صحافیوں کو دعوت دی کہ جو پریس کلب چوہنگ کا حصہ بننا چاہے وہ ہمارے ساتھ شامل ہو سکتا ہے۔ صدر پریس کلب چوہنگ ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری نے علاقائی مسائل کے بارے میں بتایا اور ان کے حل کے لیے  پریس کلب کے پلیٹ فارم سے کردار ادا کرنے کا اعلان کیا اور تحصیل رائیونڈ کے تمام صحافیوں کو اس سال کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے دعوت دی۔ چیف الیکشن کمشنر اور چیف ایگزیکٹو پریس کلب حاجی طاہر یار نے کہا کے آج سے موجودہ باڈی کو تحلیل کردیا جاتا ہے  اور جو صحافی اپنا ووٹ رجسٹر کروانا چاہتے ہیں وہ پریس کلب کے آفس رابطہ کریں سال2023 کے الیکشن 7جنوری کو ہوں گے۔ امیدوار یکم جنوری سے  کاغذات نامزدگی  جمع کراسکیں گے