فوڈ اتھارٹی کا جعلی مشروبات تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ

فوڈ اتھارٹی کا جعلی مشروبات تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے نمائندہ سے) لاہور میں جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس تیار کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی شکنجے میں آگئے،  خفیہ اطلاع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جلو موڑ پر واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ مار کر 15ہزار معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں،ایک ہزار خالی بوتلیں،300کلو کیمیکلز اور کھلے رنگ تلف کرکے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ کھلے رنگ،کیمیکلزاورنل کے آلودہ پانی سے جعلی بوتلیں تیا ر کی جا رہی تھیں۔

، معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ لگا کر مضر صحت بوتلیں سپلائی کے لیے تیار برآمد کی گئیں۔ ممنوعہ نیلے ڈرموں میں کیمیکلز اور کھلے رنگوں سے تیار محلول بھی موجود پایا گیا۔جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروا کے  2 ملزمان موقع پر گرفتار کیا گیا۔ مدثر ریاض ملک نے کہا کہ جعلی بوتلوں پرلگی اصل جیسی لگی نقل پیکنگ کی پہچان کرنا مشکل ہے، تیار نقلی بوتلوں کو لاہور کی مختلف چھوٹی بڑی دکانوں اور ریسٹورنٹس میں سپلائی کیا جانا تھا۔ اربونیٹڈ ڈرنکس کا بے جا استعمال ہڈیوں کی کمزوری اور شوگر جیسی دیگر بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ جعلی بوتلوں کا گھنانا دھندہ کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملاوٹ  اور جعلساز مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ ملاوٹ و جعلساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ، فیس بک پیج اور ہیلپ لائن نمبر 1223 پر دیں۔