بجلی،گیس اور پانی کی بندش،شہریوں کی زندگی اجیرن

  بجلی،گیس اور پانی کی بندش،شہریوں کی زندگی اجیرن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(افضل افتخار)  صوبائی دارالحکومت میں اندرون شہر کے قرب و جوار کے علاقوں سمیت گڑھی شاہو،ریلوے اسٹیشن،میکلوڈ روڈ،رائل پارک،گوالمنڈی، شاد باغ،ساندہ،اسلام پورہ،راج گڑھ،گلشن راوی، سمن آباد سمیت دیگر علاقوں میں گیس اور پانی کی بندش کے ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ۔شہریوں کی بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ سردیوں میں بجلی کا استعمال کم ہو تا ہے ایسے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سمجھ سے باہر ہے جبکہ اس سے قبل گیس کی فراہمی بھی صحیح نہیں دی جا رہی جبکہ بل پورے لئے جاتے ہیں اور بوجھ بھی پورا برداشت کر رہے ہیں۔ ایسے میں گیس،پانی کی بندش کے ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن کر دی ہے آفس شیڈول میں پانی،گیس کے ساتھ بجلی کا نا ہونا کسی المیہ سے کم نہیں موجودہ حکومت عوام کو سکون دینے آئی تھی جس نے عوام سے سب کچھ چھین لیا ہے۔