ریونیو آفیسر ز کو انتقال کی تصدیقی کاپی فوری سائلین کو دینے کی ہدایت

    ریونیو آفیسر ز کو انتقال کی تصدیقی کاپی فوری سائلین کو دینے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (عامر بٹ سے)رجسٹری پاسنگ کے ساتھ انتقال درج کریں، ریونیو آفسیر فوری انتقال کی تصدیق شدہ کاپی دینے کا پابند ہوگا،کمشنر لاہور محمد عامر جان نے اعلامیہ جاری کردیا،تاخیری حربوں سے دورہ پروگرام کی آڑمیں رشوت وصولی کی اطلاعات پر تحقیقات شروع کردی گئیں۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے بر وقت انتقالات مکمل نہ کرنے پر نائب تحصیلدار قصور کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔لاہور، ننکانہ، قصور، شیخوپورہ لاہور ڈ و یژ ن کی حدود میں آنیوالے ریونیو افسران کے ریکارڈ کی بستہ پڑتال کی جائے گی۔ عوام کو تاخیری حربوں سے اعتراضات لگانے پر کاروائی کی جائے گی، جو پٹواری اور قانگو انتقال کے اندراج اور انتقال پر پڑتال ڈالنے میں تاخیر کرے گا ریونیوافسر اس کی رپورٹ کمشنر آفس کریں گے وراثتی انتقالات کی آڑ میں رشوت وصولی کی اطلاعات کا بھی نوٹس لے لیا گیا وراثت انتقال کروانے والے ورثا ء کے بیان پر انکوائری کرنے کا حکم دیدیا گیا۔کرپشن اور رشوت وصولی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی کرپٹ عناصر کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔کمشنر لاہور محمد عامر جان نے نائب تحصیلدار کے ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن کو انتقا لات سے مشروط کر دیا۔