سندس فاؤنڈیشن میں کرسمس کی تقریب،بچوں کی بھرپور شرکت

سندس فاؤنڈیشن میں کرسمس کی تقریب،بچوں کی بھرپور شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) سُندس فاؤنڈیشن اور پلاک کے زیر اہتمام کرسمس تقریب منعقد ہوئی جس میں سُندس فاؤنڈیشن میں زیر علاج تھیلے سیمیا،ہیموفیلیا کے مسیحی مریض بچوں اور لواحقین کے ساتھ ساتھ سندس فاؤنڈ یشن کے مسیحی سٹاف نے بھی شرکت کی۔فادر نقاش اعظم نے اظہارِ خیال کرتے ہو ئے کہا  کرسمس کا دن اس لیے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کہ اس دن ہمارے نجات دہندہ خداوند یسوع مسیح اس دن دنیا میں تشریف لے کر آئے اور خداوند یسوع مسیح نے چرنی میں پیدا ہو کر اس بات کو ثابت کر دیا کہ میں غریبوں اور دُکھیوں کیلئے اس دنیا میں آیا ہوں اور دنیا میں پیار اور محبت امن کا پیغام دیا۔ اس موقع پر مسیحی مریض بچوں نے ٹیبلو شو اور گیت سنا کر کرسمس کی تقریب کو دوبالا کیا۔اِس مو قع پر صدر سُندس فاؤنڈیشن محمد یا سین خان، ڈائر یکٹر خالد عباس ڈار، ڈائر یکٹر سہیل وڑائچ، ڈائر یکٹر پلاک  ڈاکٹر صغرا صدف، اعجاز آگسٹن، فادر نقاش اعظم، روبننسن فر انسز، علی رؤف، آصف عفان اور عبداللہ ملک بھی موجود تھے۔