گیارہویں سالانہ عزت رسول و بتول کانفرنس آج ہوگی

گیارہویں سالانہ عزت رسول و بتول کانفرنس آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام گیارویں سالانہ عالمی عزت رسول وبتول کانفرنس کاظمیاں شریف مسن کالر موٹر پر آج  ہوگی پیر عبدالخالق القادری کی زیر صدارت   ہونے والی اس کانفرنس میں نامور مشائخ عظام وعلما کرام کثیر تعداد میں شرکت کریں گے مہمان خاص انٹر نیشنل مذہبی سکالر  ڈاکٹر انس محمود العساوی  ہوں گے جبکہ ناظم اعلیٰ عالمی مبلغ سید عرفان مشہدی اعلامیہ و خصوصی خطاب کریں گے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ ناظم کانفرنس علامہ اکبر عرفانی میڈیا انچارج سید احسان گیلانی اور پیر سید ارشد حسین گردیزی سید ضمیر الحسن سید شبیہ الحسن  نے انتظامات کافائنل جائزہ لیا اور تین مراحل میں سیکیورٹی چیک کو لازمی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مرکزی جماعت اہل سنت کے تربیت یافتہ 150 اہلکار سٹیج پر ڈیوٹی دیں گے۔