اسلام آباد دھماکہ قابل مذمت ہے رانا فاروق سعید

اسلام آباد دھماکہ قابل مذمت ہے رانا فاروق سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے اسلام آباد دھماکے کی شدید  مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے قوم کو بہت بڑے سانحے سے محفوظ کیا ہے۔بہادر اہلکاروں کی جانفشانی اور فرض کو ساری قوم سلام پیش کرتی ہے۔اپنے ایک بیان میں رانا فاروق سعید نے کہا کہ دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کیخلاف نیشنل ایکشن پروگرام کو فنکشنل کیا جائے۔

فانہوں نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب ہوتا ہے نہ اس میں انسانیت۔رانا فاروق سعید  نے مذید کہا کہ سانحے میں شہید ہونیوالوں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہوں۔