آرگنائزیشن فار ریسرچ اینڈ ایجوکیشن کا کرسمس کے حوالے سے مذاکرہ

آرگنائزیشن فار ریسرچ اینڈ ایجوکیشن کا کرسمس کے حوالے سے مذاکرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)آرگنائزیشن فار ریسرچ اینڈ ایجوکیشن(ORE) کے زیر اہتمام کرسمس کے حوالے سے لاہور کے کیتھیڈرل چرچ میں " اختلاف رائے کی موجودگی میں پر امن معاشرے کی تشکیل کیسے ممکن ہے "کے موضوع پر  مذاکرہ ہوا۔مذاکرے سے آرچ بشپ سبیسٹن فرانسس شاء،نامور صحافی اور اینکر پرسن ایثار رانا ،چیئرمین پنجابی میڈیا گروپ مدثر اقبال بٹ،دینی سکالر صاحبزادہ امانت رسول،فادر اشفاق،مفتی سید عاشق حسین،جسٹس (ر)جمشید رحمت اللہ،ہلا ل احمر کے سابق چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی،ماہر تعلیم شعیب قریشی،علامہ محمد حسین گولڑوی،ماہر قانون چودھری نصیر کمبوہ ایڈووکیٹ نے خطاب کیا،مذاکرے کی میزبانی صحافی اور اینکر پرسن محمد حنیف قمر نے کی اس موقع پر مسلم اور مسیحی رہنماؤں نے مل کر کرسمس کا کیک کاٹا