نیو میٹرو سٹی منڈی بہا ؤالدین کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

  نیو میٹرو سٹی منڈی بہا ؤالدین کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منڈی بہاؤ الدین (امین فاروقی سے)نیو میٹرو سٹی منڈی بہا ؤالدین کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب سرگودھا روڈ پر منعقد ہو ئی۔تقریب میں ڈیلرز، انویسٹرز، تا جرون اور معززین علا قہ نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔افتتاحی تقریب سے نیو میٹرو سٹی کے سی ای او بلال بشیر ملک،کنٹری ہیڈزرعون مسعود، چو ہدری تصور گو ندل، فرخ شہزاد ملک،سید جلیل بخاری، پیر فخر گیلانی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ تفصیل کے مطابق منڈی بہا ؤ الدین میں جد ید طرز تعمیر اور تقاضوں سے ہم آ ہنگ ہاوسنگ سکیم نیو میٹر سٹی کا آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب سائٹ آ فس سر گو دھا روڈ پر منعقد ہو ئی تقریب میں ڈیلرز، انویسٹرز، تا جران سمیت کثیر تعداد میں معززین علا قہ نے شر کت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے سی ای او نیو میٹرو سٹی بلال بشیر ملک نے کہا کہ ملکی ترقی میں بھر پور کردار ادا کر یں گے۔ اللہ کے فضل سے نیو میٹرو سٹی منڈی بہا ؤ الدین کو تین مہینو ں کی قلیل مدت میں رواں دواں کر یں گے۔ یہا ں کی زمین شاندار ہے۔ نیو میٹرو سٹی سرا ئے عا لمگیر،گو جر خان کے بعد منڈی بہا ؤالدین میں ایک نئی تا ریخ رقم کر ے گی۔یہاں شہر یو ں کو بہتر ین طرز زندگی کے ساتھ ساتھ لگثری رہا ئش کے مواقع میسر آ ئیں گے۔ شہر یو ں کا کہنا تھا کہ میٹرو سٹی منڈی بہاؤ الدین کا آغاز قابل تحسین ہے۔ افتتاحی تقریب میں شہر یو ں نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔ 

مزید :

کامرس -