مکئی کی برداشت کے موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لیاجائے، محکمہ زراعت

  مکئی کی برداشت کے موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لیاجائے، محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہاہے کہ مکئی کی برداشت کے موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لیاجائے ،موسم کی تبدیلی،کم دھوپ،فضا میں نمی کے باعث   مکئی  کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے کا  خدشہ ہوتا ہے۔کاشتکار چھلیاں خشک اور دانے الگ کرکے پیداوار کواچھی طرح محفوظ بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار مکئی کی کٹائی سے پہلے پیداوار کے اندازے کے مطابق زمین سے ایک فٹ اونچے چبوترے بنالیں جو درمیان سے ذرا اونچے ہوں تاکہ اگر بارش ہوجائے تو پانی ان چبوتروں کے اوپر نہ ٹھہرسکے۔ انہوں نے کہا کہ جب چھلیوں کے اندرو نی پردے خشک ہوجائیں دانوں میں ناخن نہ چبھے اور دانے چھلی سے اکھاڑ کردیکھے جائیں تو ان کے نوک دار سرے سیاہ ہوچکے ہوں تو سمجھ لیاجائے کہ فصل کٹائی کے لئے تیارہے۔
 انہوں نے کہا کہ سکھانے کیلئے رکھی گئی چھلیوں کو الٹ پلٹ بھی کرتے رہناچاہیئے۔\378

مزید :

کامرس -