نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے: فیصل آباد چیمبر 

  نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے: فیصل آباد چیمبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


           فیصل آباد (اے پی پی):ایوان صنعت وتجارت فیصل آبادکے صدرڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے لہذا پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کی فوج ظفر موج تیار کرنے کی بجائے انہیں مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کٹنگ، پرنٹنگ، ڈائینگ،سیوئنگ،ویب ڈیزائننگ و دیگر ہنرسکھا کر بیروزگاری کا خاتمہ یقینی بنایاجاسکتاہے۔بزنس کمیونٹی کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ اگرچہ حکومت اس ضمن میں متعدد اقدامات کر رہی ہے تاہم صنعتی، کاروباری، تجارتی شعبہ کو بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرناہو گاکیونکہ نوجوان نسل کی صلاحیتوں سے استفادہ کرکے جہاں پیداواری صلاحیت بڑھائی جاسکتی ہے وہیں ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ امر خوش آئند ہے کہ حکومت ٹیکنیکل اداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے مثبت اقدامات کررہی ہے جبکہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کی تیاری کیلئے متعلقہ اداروں کی مشاورت سے نئے پروگرام شروع کئے گئے ہیں بتایا کہ اب ایسے ٹریڈزکی تربیت پرزیادہ توجہ دی جا رہی ہے جن کی مارکیٹ کوضرورت ہے یا جن کی تربیت حاصل کرنے والے نوجوان عالمی منڈیوں میں فوری کھپائے جاسکتے ہیں۔
۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے زرمبادلہ کمانے کے سلسلہ میں ٹیکسٹائل کے ساتھ بیرون ملک کام کرنے والی افرادی قوت نے بھی اہم کرداراداکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بعض وجوہات کی بنا پر برآمدات میں کچھ کمی ہورہی ہے وہاں یہ بات باعث اطمینان ہے کہ دیارغیرمیں کام کرنے والے ہنرمند پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانیوالی ترسیلات میں برابراضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرنئی نسل کو عالمی معیارکے ہنرسکھائے جائیں توہم اس سے بھی کہیں زیادہ زرمبادلہ کماسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -